For a better experience please change your browser to CHROME, FIREFOX, OPERA or Internet Explorer.

News

28-01-2024

ملک میں مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی، ہفتہ وار رپورٹ جاری

وفاقی ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی کی صورتحال پر ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح اب بھی 43 اعشاریہ79 فیصد ہے البتہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.14 فیصد کمی ہوئی ہے ۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے ایک ہفتےمیں15 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ،13 کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ ایک ہفتےمیں 23 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک کلو مرغی 15 روپے، دال مونگ پونے 3 روپے، دال ماش 2 روپے، انڈے 2 روپے جب کہ ایل پی جی کا سلینڈر10 روپے مہنگا ہوگیا ۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے 20 کلو آٹے کا تھیلا 5 روپے مہنگا ہو کر 2  ہزار 870 روپے کا ہوگیا ۔البتہ ٹماٹر، آلو، پیاز اور چائے کی پتی سستی ہوئی ۔

ایک ہفتے میں چاول، پاوڈر ملک، دہی اور نمک سمیت 23 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔ مٹن، بیف، تازہ دودھ، گڑ، ٹوٹا چاول اور جلانے کی لکڑی مہنگی ہوگئی ۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق زندہ مرغی کی فی کلوقیمت میں 15روپے اضافے کے بعد قیمت 460 روپے سے تجاوز کرگئی، ایک ہفتے میں ٹماٹر 22 روپے کی کمی کے ساتھ 133 روپے کلو ہو گئے، جبکہ پیاز 4 روپے 25 پیسےکی کمی کے ساتھ 225 روپے کلو ہو گئے۔

30-09-2020

یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی Refill And Filling Oil Gas Fuel At Station Stock Photo, Picture And Royalty  Free Image. Image 34280842.قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد: یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کوبھیج دی ہے۔

ذرائع کے مطابق قیمتوں میں ردوبدل کی سمری یکم سے 15 اکتوبر کےلیے بھجوائی گئی ہے اور پیٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

قیمتوں میں ردوبدل کی حتمی منظوری وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سےدےگی۔

24-09-2020

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تیسری قسط کیلئے جائزہ مذاکرات جاری

It's sabotage' - some fear Lebanon's IMF bailout talks in peril | News | Al  Jazeera

پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان جائزہ مذاکرات جاری ہیں۔

فریقین ورچوئل مذاکرات میں حصہ لے رہے ہیں اور دوسرے جائزہ مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

مذاکرات کی کامیابی پر پاکستان کو بیل آؤٹ پیکج کی تیسری قسط جاری کی جائے گی۔

یاد رہے کہ 3 جولائی 2019 کو آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 6 ارب ڈالرز کے قرض کی منظوری دے تھی جو تین سال کے دوران وقتاً فوقتاً قسط وار جاری کیے جائیں گے۔

پاکستان کو اب تک آئی ایم ایف سے دو قسطوں میں ایک ارب 44 کروڑ ڈالرز مل چکے ہیں۔

Top
Need Help ?